اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انگلستان میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ اس ملک کے لوگ غزہ میں لوگوں کے قتل عام کی وجہ سے یہودیوں کو قصوروار جانتے ہیں۔اسی طرح رپورٹ میں غزہ کی پٹی پراسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے بعد یہودی معاشرے پردباوبڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس سروے رپورٹ میں شریک سترفی صدافراد کا یہ عقیدہ ہے کہ ان حالیہ پانچ سالوں کے دوران صہیونیوں کے خلاف جذبات میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکرہے کہ دنیا میں یہودی مخالف جذبات میں اضافے کا صہیونی حکومت کے ان اقدامات سے براہ راست تعلق ہے کیونکہ صہیونیوں نے اپنے غیرانسانی اقدامات کے تحت۲۶دنوں کے دوران ۱۴۰۰سے زائدا فراد کوقتل کیا ہے کہ جو عالمی سطح پر یہودیوں اوراسرائیلیوں کے خلاف احتجاج کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
غزہ میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے عالمی برادری نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اوراس حکومت پرپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹس کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف جذبات میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے اورسب سے زیادہ اعتراضات ارتھوڈکس صہیونیوں پر کیے گئے ہیں کہ جنہیں انٹرنیٹ پر شائع کیا گیاہے۔
.......
/169